بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 15 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 15 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروبار ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 20 پیسے کا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 291 پوائنٹس کم ہو کر 73 ہزار 462 پر آ گیا۔

گزشتہ کاروبار ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 73 ہزار 754 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔