اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں ریاض فتیانہ اور نصر اللہ دریشک شامل تھے، ملاقات میں وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ارکان سے ملاقات میں ممکنہ تحریک عدم اعتاد پر گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ارکان ارکان پر اعتماد رہیں، سب کچھ ٹھیک ہے، تحریک کے بارے میں ہوم ورک مکمل ہے، ہمارے نمبر گیم پورے ہیں۔اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کا شوق پورا کرکے دیکھ لے، تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔ ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ کہیں نہیں جار رہے ہیں، ایسا سوچا بھی نہیں، ہمارے بارے مطمئن رہیں، ہم آپ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔اس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مجھے آپ کی وفاداری پر یقین ہے، تحریک انصاف کے سب ارکان سے متحد ہیں، تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک کا شوق پورا کرکے دیکھ لے،اندازہ ہوجائے گا۔