بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کرا چی:پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے بعد ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 1900 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1900 روپے اضافے کے بعد 241300 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1629 روپے اضافے کے بعد 206876 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 189636 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 15 ڈالر اضافے کے بعد 2307 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔