بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر داخلہ کا اسلام آباد بیوٹیفکیشن میں تاخیر کا نوٹس، ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

اسلام آباد(صغیر چوہدری)
وفاقی وزیر داخلہ سی ڈی اے افسروں کی کارکردگی سے نالاں ۔ کام میں دلچسپی نا لینے والے افسروں کو ہٹانے کا فیصلہ ۔
اسلام آباد کی خوبصورتی کے منصوبے میں تاخیر پر وزیر داخلہ محسن نقوی برہم معاملے کا نوٹس لے لیا ممبر ماحولیات شہزاد خلیل کو سی ڈی اے سے فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کام میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کرونگا ۔ ترجمان وزارت داخلہ بے کہا ہے کہ مژسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ انکی وزارت کے ماتحت اداروں میں کام نہ کرنے والے افسروں کی انکی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہے ایسے افسروں کو واپس بھیجا جائے گا محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے کو ممبر ماحولیات کے عہدے پر محنتی۔قابل اور باصلاحیت افسر تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ایسا افسر تعینات کیا جائے جو اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد میں دن رات ایک کر دے۔