لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کو جعلی، غیرمعیاری اور ناقص ادویات سے پاک کرنے کے پروگرام کی منظوری دے دی ،وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں بطور پاکستانی اپنے ضمیر کو جگانا پڑے گا ، کام کرنا پڑے گا اپنی نیتوں کو ٹھیک کرنا پڑے گا ، خدا کا خوف کرنا پڑے گا،نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے ہر سطح پہ جزا اور سزا کو شامل کرنا پڑے گا۔
وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، طبی عملے، نرسوں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہسپتالوں کی ایڈمنسٹریشن کا دفتروں میں بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں ، ادویات فروخت کرنے والی دکانوں، ڈرگ سٹورز کی جدید ٹیکنالوجی ، جیوٹیگنگ کے ذریعے نگرانی کے اقدامات پر سخت عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی،
صحت کے تمام محکموں میں ایمرجنسی میں دوائی، صفائی، ڈاکٹر، طبی عملے اور علاج کی معیاری سہولیات پہ کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے ،
سرکاری شعبے کی ہر علاج گاہ میں ڈاکٹر اور طبی عملہ کی موجودگی ہونی چاہیئے ،
جعلی، غیرمعیاری اور ناقص دوائی بیچنے والوں کو جرمانے، قید اور کاروبار سربمہر کرنے کی سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میںہسپتالوں میں ڈاکٹروں، طبی عملے، نرسوں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ،
وزیراعلی پنجاب نے سخت ہدایات کیں کہ دوائی جعلی نکلی تو محکمہ صحت کا متعلقہ افسر اور علاج ٹھیک نہ ہوا تو ہسپتال کی ایڈمنسٹریشن ذمہ دار ہوگی، ماں اوربچے کی صحت، ایمرجنسی سہولیات کو پنجاب کی ہر سرکاری علاج گاہ میں ہنگامی بنیادوں پر اپ گریڈ کرنے کے پروگرام کی بھی منظوری دی گئی ،
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہنگامی علاج کی تمام ادویات، جان بچانے کے آلات کی فراہمی کو اولین ترجیح بنایاجائے،
چوبیس گھنٹے لیبارٹری، ایکس رے، الٹرا ساؤنڈ، وہیل چئیرز کی دستیابی یقینی بنائیں،
محکمہ صحت کے افسران، ڈاکٹر اور عملہ پنجاب میں صحت کا نظام محنت اور نیک نیتی سے تبدیل کرے، وزیراعلی پنجاب
بطور باضمیر پاکستانی ہم وطنوں کی خدمت کریں جو سب سے بڑی عبادت اور خدا خوفی ہے،
مجھے نہیں عوام کو اور مریضوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ صحت اور علاج کے نظام میں تبدیلی آئی ہے،
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت گزشتہ روز بھی صحت کے نظام کی مکمل اوورہالنگ پر چار گھنٹے طویل اجلاس ہوا تھا۔
دوائی جعلی نکلی تو محکمہ صحت ، علاج ٹھیک نہ ہوا تو ہسپتال ذمہ دار ہوگا، مریم نواز








