بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سندھ حکومت کے ماتحت اداروں میں پیر 17 جون سے بدھ 19 جون تک عید کی تعطیلات ہوں گی ۔

اس سے قبل چند روز پہلے وفاقی حکومت نے بھی عیدالاضحٰی کے موقع پر 3 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا تھا، جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحٰی کے موقع پر 17 سے 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی، ہفتہ (15 جون) اور اتوار (16 جون) کو پہلے ہی سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ 7 جون کو پاکستان کے بیشتر علاقوں میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا تھا، عیدالاضحیٰ 17 جون 2024 بروز پیر کو ہو گی۔