بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارتوں اور محکموں کو جاری کردہ ہدایات پر پیشرفت کے حوالے سے تشکیل شدہ ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کے متعلق جائزہ اجلاس

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنی زیر صدارت منعقدہ وفاقی وزارتوں اور محکموں کو جاری کردہ ہدایات پر پیشرفت کے حوالے سے تشکیل شدہ ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کے متعلق جائزہ اجلاس میںروزانہ کی بنیاد پرٹاسک مینجمنٹ سسٹم کاجائزہ لینے کافیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ تمام منصوبوں کی پیشرفت کی مسلسل نگرانی ان کو جلد از جلد پایہ تکمیل کی جانب پہنچانے کا پہلا قدم ہے،وزیر اعظم نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کے سیکریٹریز اور محکموں کے سربراہان کوٹاسک مینجمنٹ سسٹم کو خود استعمال کرنے کی ہدایت کی ،وزیراعظم کواجلاس کے دوران بتایاگیاکہ ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کی موبائل ایپلی کیشن بنائی جا چکی ہے۔ٹاسک مینجمنٹ سسٹم بین الاقوامی معیار کا ایک منفرد اور جدید سافٹ ویئر ہے جس کے ذریعے وفاقی وزارتوں کو وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی نگرانی اور ان ہدایات کے مطابق پیشرفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور آحد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسن افضل اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے.