بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاور سیکٹر فناسننگ میں امریکی معاونت درکار ہے،وفاقی وزیر اویس لغاری

اسلام آباد(ممتازنیوز)امریکی محکمہ خزانہ کے وفدنے وفاقی وزیر پاور سرداراویس لغاری سے ملاقات کی ،امریکی وفد کی قیادت اسسٹنٹ سیکرٹری برینٹ نیمین نے کی،وفاقی وزیرپاور سردار اویس لغاری نے جمعرات کوامریکی محکمہ خزانہ کے وفد سے ہونیوالی ملاقات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ ملاقات میں توانائی کے شعبہ میں ممکنہ تعاون کے امور زیر بحث آئے۔
انہوں نے کہاکہ انرجی مکس میں بہتری کے لیے اصلاحات کی جائیں گی،ٹرانسمشن ریسٹریکچرنگ اورڈسٹری بیوشن سسٹم میں سرمایہ کاری کے لیے اصلاحات ہوں گی،موسیمیاتی جنریشن اور ڈیمانڈ کے فرق کو کم کرنے کیلئے امریکہ کی تکنیکی معاونت درکار ہے،پاور سیکٹر فناسننگ میں امریکی معاونت درکار ہے،امریکہ پاکستان کیلیے بہتر ریٹس پر انٹرنیشنل فنانسنگ میں تعاون فراہم کرے،امریکی وفد نے پاکستان کے پاور سیکٹر کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا،امریکی وفد نے پاکستان کے پاور سیکٹر کے مسائل کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔