اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنیٹ سیکرٹریٹ کے چیئرمین کے لئے سینیٹر رانا محمود الحسن کا نام سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے تجویز کیا جبکہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اس کی تائید کی ۔اراکین کمیٹی نے سینیٹر رانا محمود الحسن کو قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔کمیٹی میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی اہمیت کے مسائل کو حل کیا جائے گا اور معاونت کے ساتھ آگے بڑھیں گے ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مواصلات کے چیئرمین کے لئے سینیٹر پرویز رشید کا نام جام سیف اللہ خان پیش کیا ۔جبکہ دوست علی جیسار نے تائید کی ۔اراکین کمیٹی نے سینیٹر پرویز ارشید کی قیادت پر اوعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ مواصلات کی کمیٹی اہم فورم ہے ۔سینیٹر پرویز رشید نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سینیئر سینیٹرز اس کمیٹی کا حصہ ہیں ۔تمام اراکین کمیٹی کو جمہوری سیاست کے درخشاں ستارے قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی تاریخ میں ان کا ایک موثر اور مثبت کردار ہے ۔اور تمام اراکین کی رہنمائی سے استعفادہ کیا جائے گا ۔
سینیٹر شہادت اعوان آبی وسائل کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے ان کا نام سینیٹر قرۃالعین مری نے سینیٹر شہادت اعوان کا نام کمیٹی کے چیئرمین کے لئے تجویز کیا جبکہ سینیٹر پونجومل بھیل نے تائید کی۔سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ آبی وسائل اہم مسئلہ ہے اور کمیٹی تمام اراکین کی مشاور ت سے متعلقہ وزارت کی معاونت کرے گی اور اپنی سفارشات مرتب کرے گی ۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک کا نام بطور چیئرمین کمیٹی برائے قانون و انصاف سینیٹر شہادت اعوان نے پیش کیا جب کہ سینیٹر انوشہ رحمان نے ان کے نام کی تائید کی ۔چیئرمین کمیٹی برائے قانون انصاف فاروق ایچ نائیک نے تمام اراکین کمیٹی کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اراکین کمیٹی کے ساتھ مل کر مزید موثر قانون سازی عمل میں لائی جائے گی۔اراکین کمیٹی کے ساتھ مل کر بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین کے لئے سینیٹر قرۃالعین مری نے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کا نام تجویز کیا ان کے نام کی تائید سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہرہ وردی تیمور نے کی۔چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق ثمینہ ممتاز زہری نے اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کے باہمی تعاون سے انسانی حقوق سے متعلقہ معاملات میں بہتری لائیں گے اور مل کر ملک کی بہتری اور انسانی حقوق کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔
سینیٹر فیصل سلیم رحمان سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین منتحب ہو گئے ان کانام سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے تجویز کیا جبکہ سینیٹر عمر فاروق اور شہادت اعوان نے ان کے نام کی تائید کی چیئرمین کمیٹی برائے داخلہ نے اراکین کمیٹی کے ساتھ مل کر معاملات کی بہتری کے لئے باہمی تعاون کے ساتھ معاملات چلائیں گے اور اراکین کمیٹی کے ساتھ مل کر درپیش مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔
سینیٹر فیصل واوڈا ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے چیئرمین منتحب ہو گئے ان کا نام سینیٹر ندیم احمد بھٹو نے تجویز کیا جبکہ سینیٹر روبینہ قائم خانی نے تائید کی ۔سینیٹر فیصل واوڈا نے اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ااور کہا کہ اراکین کمیٹی کے ساتھ مل کر بحری امور سے متعلقہ معاملات میں بہتری لائیں گے اراکین کمیٹی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔








