بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلزپارٹی کے نوجوان ایم این اے کی بلاول بھٹو سے ملاقات

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوسے پارٹی کےنوجوان ایم این اےنوابزادہ جمال خان رئیسانی نے ملاقات کی، ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اورپارٹی کومضبوط کرنےکےحوالےسےتبادلہ خیال کیا گیا۔
 جمال خان رئیسانی نےاپنےحلقےسریاب کےمسائل اور ان کے حل کی تجاویز پیش کیں، انھوں نے یوتھ پالیسی اوربلوچستان کےنوجوانوں کےمسائل پربھی بریفنگ دی۔
 جمال خان رئیسانی کوبلاول بھٹونے بلوچستان کے نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
 انہوںنے کہا کہ ہمیں آپ پرفخر ہے، آپ نوجوان ہیں اورہمیں بھی نوجوانوں کی ضرورت ہے، نوجوان بلوچستان اورپاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں تنہا نہیں کریں گے۔