بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 وزیراعظم کی پی ٹی آئی کوالیکشن سمیت تمام ایشوز پر مذاکرات کی پیشکش، انتخابات کی تاریخ کیساتھ کمیٹی کا اعلان کریں،اسدعمرکی مشروط آمادگی

 اسلام آباد(ممتازرپورٹ)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پس پردہ مقتدحلقوں سے بات چیت اور اس کے نتیجے میں جمعرات کی صبح دھرنا ختم کرنے کے اچانک اعلان کا پہلامثبت نتیجہ، وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے خطاب میں پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد الیکشن سمیت تمام ایشوز پر مذاکرات کی پیشکش کردی ۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ قومی اسمبلی نے بل پاس کر کے صاف اور شفاف انتخابات کی بنیاد رکھ دی، انتخابات کے حوالے سے جتھے کے سربراہ عمران خان کی ڈکٹیشن نہیں چلے گی اور انتخابات کب کرانے ہیں اس کا فیصلہ ایوان کرے گا۔انہوں نے کہاکہ اگر بات الیکشن کی تھی تو پھر پی ٹی آئی ایوان میں آتی تاہم انہوں نے عمران خان کو الیکشن سمیت تمام ایشوز پر مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہاکہ بات چیت کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ،اس حوالے سے کمیٹی بناسکتا ہوں۔ ادھر وزیراعظم کی پیشکش پر مشروط آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہاکہ وزیراعظم الیکشن کی تاریخ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کریں،اس الیکشن کی تاریخ اور طریقہ کار سمیت ہر چیز شامل ہو،پہلی بات یہی ہوگی کہ الیکشن کب ہوں گے؟ ۔انہوں نے کہاکہ نظرآگیا یہ نظام نہیں چل سکتا اس کو آگے نہ گھسیٹیں ۔