بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی لانگ مارچ ، فواد چودھری بڑی مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی لانگ مارچ میں غیر قانونی ریلی نکالنے اور پتھرائو کرنے پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور فراز چودھری کے خلاف تھانہ منگلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فواد چودھری کیخلاف غیر قانونی ریلی نکالنے اور پولیس کو پتھرائو کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ فواد چودھری میرپور سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جہلم آنا چاہتے تھے ، ریلی کے شرکاء کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ پولیس وین سمیت دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔درج کئے گئے مقدمے میں غیر قانونی ریلی نکالنے اور پولیس پر پتھراؤ کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔