لاہور(نیوز ڈیسک )ترجمان پنجاب حکومت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراو کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے،گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔ ترجمان پنجاب نے کہا کہ عوام نے فساد مارچ کا تیا پانچا کر دیا، عمران نیازی دھمکیوں کے بعد اب ترلوں پر اتر آیا ہے، ان کا کہناتھا کہ شکست خوردہ عمران نیازی کے مایوس چہرے اور لرزتی آواز نے سب کچھ عیاں کر دیا۔ عطااللہ تارڑنے کہا کہ الیکشن کب ہوں گے ، یہ فیصلہ تم نہیں، ہم اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کریں گے، جوحشر اس مارچ کا ہوا ہے اس کے بعد تمہیں سیاست چھوڑ دینی چاہیے، عمران نیازی نے پی ٹی آئی کو بند گلی میں دھکیل دیا ، عمران نیازی اس گڑھے میں گرا جو اس نے دوسروں کیلئے کھودا تھا،انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سیاست کے گمشدہ ماضی میں چلا گیا،مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراوکرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے،گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے حملہ آور ہونے والے پولیس افسروں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے۔
حکومت کا بڑا اعلان، پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کردی








