بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آباد: لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے آگ لگ گئی، 2 بہن بھائی جاں بحق، 7 افراد زخمی

فیصل آباد کے ستیانہ روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق آگ سے جھلسنے والے 2 بہن بھائی الائیڈ اسپتال میں دم توڑ گئے، جبکہ 3 بچوں سمیت 7 زخمی زیرِ علاج ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں آگ چارجنگ پر لگے لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے لگی۔