بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حجاجِ کرام کے استقبال کے لیے مدینہ منورہ میں تمام تیاریاں مکمل

فریضہ حج ادا کرنے کے بعد اب حجاجِ کرم مدینہ منورہ کا رخ کر رہے ہیں۔ وہ روضہ رسول صل اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے ساتھ ساتھ مسجدِ نبوی میں عبادت بھی کریں گے اور مدینہ منورہ اور اس کے نواح میں مختلف مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے۔

مدینہ منورہ کی انتظامیہ اور مسجدِ نبوی کے نگراںوں نے متعلقہ خدمات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور اب وہ حجاجِ کرام کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔ کم و بیش نصف حجاجِ کرام سعودی عرب آمد پر پہلے مدینہ منورہ میں عبادات کرکے جاچکے ہیں۔

جو لوگ حج ایک آدھ ہفتہ پہلے سعودی عرب پہنچتے ہیں وہ حج کے بعد مدینہ منورہ میں حاضر ہوکر عبادات کا شرف پاتے ہیں۔

مدینہ منورہ میں حجاج مسجدِ نبوی کے علاوہ بھی کئی تاریخی مساجد میں عبادت کرتے ہیں اور مقدمات مقامات کی زیارت کے ذریعے روحانی تسکین کا اہتمام کرتے ہیں۔

تمام متعلقہ وزارتیں، محکمے اور غیر سرکاری ادارے حجاجِ کرام کے مدینہ منورہ میں قیام کو زیادہ سے زیادہ آرام دہ بنانے کے لیے دن رات محنت کرتے رہے ہیں تاکہ متعلقہ خدمات کا معیار بلند رہے اور کسی کو کوئی بے جا تکلیف نہ پہنچے۔