لاہور(ممتازنیوز)پہلی بار صفائی ستھرائی کی نگرانی کے لئے لاہور میں سیف سٹی کیمروں اور ڈرون کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیاگیاجوکہ سرکاری شعبے میں سینی ٹیشن کے جدید رجحان کی نئی روایت کا آغاز ہے ،پہلی بار لاہور نہر کی ڈرون سے نگرانی کی گئی،ڈرون نگرانی سے نہر میں گندگی اور آلائشیں پھینکنے میں 80 فی صد کمی آئی،چیف سیکرٹری لاہور نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیااور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا ،چیف سیکرٹری پنجاب نے شدید گرمی میں محنت اور فرض شناسی سے کام کرنے والے عملے میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے تحائف بھی تقسیم کئے ۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے چار ڈرونز کی خصوصی ٹیمیںنگرانی پر مامور کی تھیں۔ کمپنی نے پہلی بار ڈرون اور سیف سٹی کیمروں کا صفائی مہم کے لئے بھی استعمال کیا ۔نہر میں گندگی پھینکنے پر 30 ایف آئی آرز درج، 2 لاکھ 80 ہزار کے جرمانے،ہزاروں شہریوں کو خلاف ورزیوں پر وارننگ بھی دی گئی جبکہ4 ہزار 999 چھاپے مارے گئے، 85 کا چالان، 560 شہریوں کو خلاف ورزی پر نوٹس جاری ہوئے۔
لاہور،پہلی بار صفائی ستھرائی کی نگرانی کے لئے لاہور میں سیف سٹی کیمروں اور ڈرون کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال








