اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر کل اجلاس طلب کرلیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری جمعرات کو گودار جائیں گے اور وہاں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔
اجلاس میں دہشت گردی اور اسمگلنگ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس کے علاوہ صدر پاکستان 24 جون کو سکھر جائیں گے۔ سکھر میں لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کی صورتحال پر اجلاس کریں گے۔








