بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہم سیاسی اور اقتدار کی جنگوں میں مصروف رہے اور کشمیر پر قیامتیں ٹوٹتی رہیں، وزیر دفاع 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم سیاسی اور اقتدار کی جنگوں میں مصروف رہے اور کشمیر پر قیامتیں ٹوٹتی رہیں۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت جاری ہے، مشترکہ اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا جس میں ملک میں موجودہ معاشی صورتحال اور عالمی معاشی و سلامتی کی صورتحال پر بحث ہوگی۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی کورم کی نشاندہی کردی گئی، غوث بخش مہر نے کورم کی نشاندہی کی، ارکان کی گنتی کے بعد کورم پورا نکلا اجلاس جاری ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حریت پسند رہنما یسین ملک کی سزا کے خلاف قرارداد کی تیاری شروع کردی ہے۔
مشترکہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کو سزا پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قراردادیں پاس کیں، ان قراردادوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے، اب مشترکہ اجلاس میں قرارداد پاس کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ یکجہتی کا پیغام پوری دنیا کو جارہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ چار سال میں کشمیریوں پر جو قیامتیں گزریں اور گزرہی ہیں، ان کے لئے ایل او سی کے اس طرف سے کوئی ٹھنڈا ہوا کا جھونکا نہیں گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کو سزا سنائی گئی، اس سے پہلے علی گیلانی اس دنیا سے رخصت ہوگئے، ہم سیاسی اور اقتدار کی جنگوں میں مصروف رہے اور کشمیر پر قیامتیں ٹوٹتی رہیں۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ جو لولا لنگڑا اسٹیٹس کشمیر کو حاصل تھا وہ بھی چھین لیا گیا، کشمیر ویلی بہت بڑے قید خانے میں تبدیل ہو گئی ہے۔