بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نے ری سٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی

لاہور (ممتازنیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نےپنجاب میں وزارتوں اور محکموں کی تاریخ کی سب سے بڑی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے14 رکنی خصوصی اعلی سطح کمیٹی قائم کردی ،وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیٹی کو60 دن میں سفارشات کی تیاری کا ٹاسک دے دیا ،ری سٹرکچرنگ کمیٹی کی کنوینر سینئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ہوں گی، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن اور وزیر قانون کوبھی کمیٹی کا رکن مقرر کردیاگیا۔فالتو، نکمے اور خساروں کے شکار اداروں کی ڈاؤن سائزنگ کی جائے گی ،ایک ہی کام کرنے والے زائد اداروں کو ختم کردیا جائے گا ،وزیراعلی پنجاب نے ری سٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی ۔وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی ۔ایک ہی کام کرنے والے اداروں کو ضم کیا جائے گا ۔ری سٹرکچرنگ اور ڈاؤن سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ ، آسان اور تیز بنایاجائے گا ۔ری سٹرکچرنگ اور ڈاؤن سائزنگ سے اربوں روپے کی بچت ہوگی جبکہ حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔