بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلفی لینے والے 2 نوجوان دریا میں ڈوب گئے

 

مری میں دریا کنارے سیلفی لینے والے دو نوجوان پانی میں ڈوب گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ مری کے علاقے بریتی پھگواڑی کے قریب پیش آیا جہاں دو نوجوان دریا جہلم کے کنارے سیلفی لے رہے تھے کہ دریامیں ڈوب گئے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی قریبی اسٹیشن سے ریسکیو 1122 ایمبولینس اور اضافی اسٹاف موقع کی طرف روانہ کردیا گیا۔ریسکیو 1122 راولپنڈی کی واٹر ریسکیو ٹیم بھی موقع کی طرف روانہ ہوگئی اور نوجوانوں کی تلاش شروع کردی۔