بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حج کے دوران 35 پاکستانی عازمین کی شہادت پر وزیراعظم کا اظہار افسوس، میتیں وطن لانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حج کے دوران مختلف وجوہات کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے 35 پاکستانی عازمین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے جسد خالی پاکستان پہنچانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے پاکستانی حجاج کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حجاج کرام کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سے رابطہ کیا اور شہید حجاج کرام کے جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے انتظامات کی ہدایت بھی کی۔
وزیر اعظم نے وزارت مذہبی امور اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حجاج کرام کو تمام سہولیات فراہم کرنے اور اسپتالوں میں داخل پاکستانی عازمین کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔