بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کی28 جولائی 2017 کے بعدسے  جنرل باجوہ سے کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی،عرفان صدیقی

 

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ  سابق وزیر اعظم نواز شریف کی  28 جولائی 2017 کے بعدسے سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمرجاوید باجوہ سے  کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ اپنے  ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ میری مصدقہ معلومات کے مطابق پانامہ کیس میں عدالتی فیصلے یعنی 28 جولائی 2017 کے بعد سے آج تک سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمرجاوید باجوہ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ایک آدھ منٹ کی تعزیت کے سوا گذشتہ سات سال میں کوئی ٹیلی فونک رابطہ بھی نہیں ہوا۔