اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک )سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پراپنے رعمل میں کہا ہے کہ تھوڑا تھوڑا کرکے بڑھاتے یک دم سے 30 روپے قیمت بڑھا دی۔
انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اگر بڑھانا ہی تھا تو تھوڑا تھوڑا کرکے بڑھاتے یکدم 30 روپے قیمت بڑھا دی۔
شوکت ترین نےکہا کہ ہم نے جوعوام کو ریلیف دیا تھا وہ موجودہ حکومت چھین رہی ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ بہت بڑا ہے، بجٹ سمیت دیگر چیزوں کی قیمتیں بھی انہیں بڑھانا پڑیں گی
سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کہتا ہے جب تک بجٹ نہیں بنائیں گے، قیمتیں نہیں بڑھائیں گے وہ پیسے نہیں دینگے،، یہ لوگ نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے، کچھ نہ کچھ تو کرنا تھا۔
تھوڑا تھوڑا کرکے بڑھاتے یکدم سے 30 روپے قیمت بڑھا دی ،شوکت ترین








