بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یاسین ملک کی سزا کیخلاف عالمی عدالت انصاف جانے کیلئے ماہرین سے مشاورت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے خاوند کو جیل میں قتل کیا جا سکتا ہے، عالمی عدالت انصاف میں جانے کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ ان کے خاوند کی جان کو سخت خطرہ لاحق ہے، اقوام متحدہ سے انہیں ریلیف مل سکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مشعال ملک نے کہا کہ آخری مرتبہ ستمبر2014 میں یاسین ملک سے ملاقات ہوئی تھی اور فروری 2019 میں آخری مرتبہ فون پر بات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد یاسین ملک سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
مشعال ملک نے کہا کہ وہ اور ان کی بیٹی پاکستانی ہیں، ہم اپنی ذات کے لیے نہیں پوری قوم کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ اس وقت امریکہ اور چین دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ انہوں ںے اس ضمن میں پوری قوم کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے سب مل کر آواز اٹھائیں۔