بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خاتون کی بدتمیزی ، تحمل کامظاہرہ کرنیوالے کانسٹیبل کیلئےانعام ،تعریفی سند

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) گالیاں دینے والی خاتون کی مسلسل بدتمیزی کے باوجود تحمل وبرداشت کامظاہرہ کرنے والے کانسٹیبل کوسی پی اوراولپنڈی نےنقدانعام اور تعریفی سند سے نوازا ۔ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران اسلام آبادمیں پنجاب کانسٹیبلری کے ایک جوان سے ایک خاتون کی بدتمیزی کرنے کی ویڈیوسوشل میڈیامیں گردش کررہی ہے

جس میں ایک باوردی پولیس ملازم دکھائی دے رہاہے جو اپنے منہ پرہاتھ رکھے خاموشی سے سڑک پرچل رہاہے جبکہ ایک خاتون اسے مسلسل انگریزی زبان میں برابھلاکہتی اورکوستے ہوئے چلے جارہی ہے لیکن مذکورہ پولیس والابغیرکسی ردعمل کے اسکی یاوہ گوئی کونظرانداز کررہاہے ۔ محمد شہباز کوسی پی اوسیدندیم شہزاد بخاری نے جمعرات کو اپنے دفتر بلایا اور راولپنڈی پولیس افسروں کے اجلاس کے دوران اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسےکیش انعام اورسندعطا کی ۔