بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جسٹس شجاعت علی خان لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات

جسٹس شجاعت علی خان لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات ہوگئے۔
لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں تعیناتی کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ خالی تھا ۔
وفاقی وزارت قانون نےلاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان کو لاہور ہائیکورٹ کاقائم مقام چیف جسٹس تعینات کر دیا،جسٹس شجاعت علی خان لاہور ہائیکورٹ نے سینئر ترین جج ہیں ۔
وفاقی وزارت قانون نےجسٹس شجاعت علی خان کی قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جسٹس علی باقر نجفی کل صبح 9 بجے جسٹس شجاعت علی خان سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف لیں گے۔
واضح رہے کہ جسٹس شجاعت علی خان کے بعد سینئر ترین ججمسٹر جسٹس علی باقر نجفی ،مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن،جسٹس مس عالیہ نیلم،مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ اورمسٹر جسٹس صداقت علی خان ہیں۔