بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل میں گرفتارگولڈ میڈلسٹ ارتقا کا قاتل عدالت سے فرار

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل میں گرفتارگولڈ میڈلسٹ ارتقا کا قاتل عدالت سے فرار ہوگیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل گلشن اقبال بلاک سیون میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے پہلے ارتقا کو چلتی موٹر سائیکل سے روکا، اور لوٹ مار کے بعد گولی مار دی تھی ڈکیت فرار ہوتے ہوئے ملزمان نوجوان کی موٹر سائیکل بھی لے گئے۔ واقعہ کے بعد سندھ حکومت کو تمام حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا رہا۔

بعدازاں سی آئی اے کراچی نے کوئٹہ میں چھاپہ مارتے ہوئے گلشن اقبال میں گولڈ میڈلسٹ مکینیکل انجینئرارتقا کے قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ملزمان ارتقا کے قتل کے بعد بلوچستان فرار ہوگئےتھے۔

اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ گولڈ میڈلسٹ ارتقا قتل کیس کا مرکزی قاتل عدالت سے فرار ہوگیا، ملزم ظاہر کو اتقا قتل کیس میں جیل بھیجا گیا تھا اور ملزم کا تعلق خضداری گروپ سے ہے۔

فائرنگ سے جاں بحق ارتقاگولڈ میڈلسٹ مکینیکل انجینئر تھا، اور اسلامی جمعیت طالبات کی سابق ناظمہ جامعہ کراچی کا بیٹا ہے۔ مقتول ارتقاکے بڑے بھائی جامعہ ہمدرد کے لیکچرر عباد معین ہیں، جبکہ ارتقا رجسٹرار جامعہ ہمدرد کلیم غیاث کا قریبی رشتہ دار بھی ہے۔