اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان کی جوس کا ڈبا کیچ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پرکھڑے لوگوں کی جانب دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہیں اچانک کسی سمت سے ایک ڈبا ان کی طرف اچھالا گیا۔عمران خان نے اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبا کیچ کرلیا اورپھر اسے ہوا میں لہرا کربھی دکھایا۔
Someone threw IK a juice box while he was passing under a bridge 😂😂😂❤️❤️❤️pic.twitter.com/QviCopJnFL
— NA-48 mandate stolen by 🥾 (@hashim_i) May 26, 2022
عمران خان کا پھرتی سے کیچ پکڑنا سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا اورسوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کو کرکٹ کے دور کی طرح آج بھی اچھا فیلڈر قراردیا۔









