facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گندم کی قیمت میں پانچ سے آٹھ سو روپے فی چالیس کلوگرام اضافہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گندم کی قیمت میں پانچ سے آٹھ سو روپے فی چالیس کلو گرام اضافہ ،جون کے پہلے ہفتے میں 27سو روپے من پہنچنے والی گندم 30جون کو 35سو روپے من سے تجاوز ، چیئرمین پفما کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو گندم قیمت میں اضافے کا نوٹس لیکر ہنگامی اقدامات اٹھانا ہونگے ،پ نجاب‘ سندھ‘ خیبر پختونخوا‘ بلوچستان میں 20کلو آٹے تھیلے کی قیمت جو اکتیس سو روپے سے کم ہو کر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکمت عملی سے پندرہ سو سے سترہ سو روپے تک آ گئی تھیں.

عیدالاضحی سے پہلے جنوبی پنجاب سے گندم وسطی پنجاب میں ستائیس سو روپے من تک پہنچتی رہی اور شمالی پنجاب بشمول راولپنڈی اسلام آباد انتیس سو روپے فی چالیس کلو گرام تک آ گئی 30جون کو راولپنڈی اسلام آباد کی مارکیٹ میں پانچ سو روپے فی چالیس کلو گرام اضافے کے ساتھ گندم چونتیس سو روپے فی چالیس کلو گرام بھی دستیاب نہیں ہے۔ اسی طرح گجرات ڈویژن‘ گوجرانوالہ ڈویژن‘ لاہور ڈویژن میں گندم آٹھ سو روپے اضافے کے ساتھ پہنچ پینتیس سو روپے تک ہو گئی ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو سے جب اس بارے میں رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ محترمہ مریم نواز کی کامیاب حکمت عملی سے یکم جون کو بیس کلو آٹا تھیلا کم ہو کر پہلے تئیس سو اور پھر سترہ سو روپے تک آ گیا۔

اس سے عوام نے سکھ کا سانس لیا لیکن آٹے کی قیمت میں یہ کمی ایک مہینے کے اندر ہی دوبارہ بڑھنے لگی ہے اور 27سو روپے فی چالیس کلو گرام گجرات پہنچ گندم پینتیس سو روپے 30جون کو ہو گئی ہے۔ اسکے نتیجے میں پندرہ سو روپے سے سترہ سو روپے والا آٹا تھیلا اسی تناسب سے اٹھارہ انیس سو روپے تک چلا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کیلئے فلور ملز مالکان پر بجلی کے فکس چارجز ہیں۔ حکومت کو فوری طور پر فلور ملز مالکان سے ملاقات کر کے آٹے کی گرانی کو روکنا چاہئے ورنہ آٹا تھیلا ہفتہ رواں میں بھی مہنگا ہوتا چلا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت اٹک‘ جہلم‘ چکوال‘ مری‘ تلہ گنگ میں عید سے پہلے انتیس سو روپے فی چالیس کلو گرام گندم پہنچتی رہی مگر 30جون 2024ء کو اوپن مارکیٹ میں گندم چونتیس سو کلو گرام سے بھی بڑھ گئی ہے۔