کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز کراچی شہر ہی تھا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ شام 6 بج کر 1 منٹ پر آیا، جبکہ اس کی گہرائی زمین سے 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے کراچی کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:جاپان،7.1 شدت کا زلزلہ، 13 افراد ہلاک، 50 زخمی،انفرسٹریکچر تباہ، ہنگامی حالت نافذ
زلزلے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، تاہم کم شدت کے باعث صورتحال معمول پر رہی۔
ماہرین کے مطابق کم شدت کے زلزلے عموماً معمول کی ارضی سرگرمیوں کا حصہ ہوتے ہیں، تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔









