بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میاں محمود الرشید کو جیل سے رہا کر دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ سے ایک روز قبل گرفتار ہونے والے رہنما میاں محمود الرشید کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کو پولیس نے لانگ مارچ سے ایک روز قبل گرفتار کیا تھا اور انہیں کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا تھا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے تمام زیر حراست رہنماؤں اور کارکنان کورہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد میاں محمود الرشید کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔عدالتی حکم کے بعد ناصرف محمود الرشید کو رہا کر دیا گیا ہے بلکہ ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے 18 کارکنان کو بھی جیل سے رہا کیا گیا ہے۔