لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو قوانین میں خامیوں سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے۔لاہور میں مصالحتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ سائلین میں مصالحت کے لیے آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے، کانفرنس میں کمرشل کورٹس اور مصالحتی عدالتوں کے فوائد پر بات کی گئی۔چیف جسٹس نے کہا کہ چیف جسٹس ہائی کورٹس کے ساتھ مل کر پالیسی بنائی گئی، مصالحتی نظام کی کامیابی کے لیے قوانین کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ کیسز کی بھر مار سے ہمارا نظام رک گیا ہے۔عمر عطا بندیال نے کہا کہ مصالحتی نظام کے طریقہ کار کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے، ثالثی کے نظام کو کامیاب بنانے کے لیے جامع کوششوں کی ضرورت ہے، مقصد کے لیے وسائل کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔
حکومت کو قوانین میں خامیوں سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے،چیف جسٹس








