اسلام آباد( صغیر چوہدری)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کےاسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لئے اہم فیصلے۔ پیٹرول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگا دی گئی ۔ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لئے سی ڈی اے آئندہ سے صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گا۔اسلام آباد کے شہریوں کے لئے ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔اسلام آباد کے شہریوں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی۔
ایمرجنسی سروسز کو ایم سی آئی سے سی ڈی اے کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کیپٹل واسا کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا
کیپیٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کے لئے متعلقہ امور کو جلد حتمی شکل دی جائے گی سرینہ چوک انڈر پاس اور ایف نائن پارک چوک فلائی اوور منصوبوں پر تعمیراتی کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔طویل مدت سے زیر التوا ایکسپریس وے کے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے
اسلام اباد کے کئی برس سے نان ڈویلپ سکیٹرز میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کرکے لوگوں کو قبضہ دیا جائے گا۔
17 برس سے تعطل کا شکار اسلام آباد ماڈل جیل پر کام تیزی سے جاری ہے، پہلے مرحلہ کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا،
اسلام آباد میں بزنس فیسلیٹشن سنٹر کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جہاں سرمایہ کاروں کو سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی، سیکٹر ایچ سولہ میں ہیلتھ ٹاور کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کر دی گئی ہے،
وزیر داخلہ کی ریکارڈ ٹیکس وصولی پر چیئرمین سی ڈی اے سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد وزیر داخلہ نے کہا کہ
صرف پلاٹ اور زمیں بیچ کر کوئی ادارہ نہیں چل سکتا، ضروری ہے کہ ادارے کے اثاثے بڑھائے جائیں،اس سلسلے میں انوسمنٹ پلان مرتب کرکے 7 روز میں پیش کیا جائے،
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کی
اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
کری انکلیو ، فیڈرل سیکرٹریٹ کی عمارت کی تزئین و آرائش، ڈپلومیٹک انکلیو اور سمارٹ پارکنگ کے منصوبوں پرپیش رفت پر بھی غور کیا گیا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفننگ دی ۔اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور سی ڈی اے کے تمام ممبران نے شرکت کی
وزیرداخلہ محسن نقوی کےاسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لئے اہم فیصلے








