بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جسٹس امیر بھٹی نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے داماد کو سیاسی فائدہ پہنچایا،سابق جج شاہد جمیل کا دعویٰ

اسلام آباد: لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج شاہد جمیل نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے داماد کو سیاسی فائدہ پہنچایا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق جج شاہد جمیل نے کہا کہ مخصوص بینچ بنائے گئے ، جسٹس امیر بھٹی پر رشوت لینے کا بھی تاثر ہے ۔انہوں نے کہا کہ جسٹس امیر بھٹی کے داماد نے وزارت ملنے کے بعد گھر کھانے پر بلایا میں نہیں گیا، ان کا کہنا تھا کہ جسٹس امیر بھٹی کی شہزاد اکبر سے ملاقات کے بعد انہیں کہا تھا کہ اچھی خبریں نہیں چل رہیں ۔ سابق جج شاہد جمیل کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کی نئی چیف جسٹس عالیہ نیلم کو اپروچ کرنا آسان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کوئی کیس آتا تھا تو سابق چیف جسٹس امیر بھٹی جسٹس علی باقر نجفی کے پاس لگاتے تھے۔