لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت نواز شریف نے کسی کو دھمکیاں نہیں دی تھیں اور نہ ہی بڑے ممالک کے سربراہوں سے تلخ لہجے میں بات کی تھی۔
لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی صدر سے نواز شریف نے بڑے اچھے انداز میں بات کی تھی، انہوں نے کہا تھا آپ کے 5 ارب ڈالر کی پیشکش کا بہت شکریہ۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے کہا تھا ان شا اللّٰہ ہم زندہ رہیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا تھا مجھے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔
’پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا‘
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ریلیف پیکج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں، ہم نے دل پر پتھر رکھ کر فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ غریب خاندان رو رہے ہیں، غریبوں کے پاس دوائی اور علاج کرانے کے پیسے نہیں ہیں، مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے اور بیروزگاری بھی ہے۔
Today in 1998, PM Nawaz Sharif rejected pressures & inducements in a bold show of leadership & made Pakistan nuclear power of the world. Now we are resolved to turn it into an economic power. My gratitude to all those who helped make our defense invincible.
Youm-e-Takbir Mubarak
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 28, 2022









