بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتے، اس سے نفرتیں بڑھتی ہیں، جماعت اسلامی

لاہور(ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن کی کسی صورت حمایت نہیں کرسکتے اس سے نفرتیں بڑھتی ہیں۔حکومت کو ہر صورت بجلی کے بلوں میں کمی اور ظالمانہ ٹیکسز واپس لینا ہونگے۔حکمران آئی ایم ایف کا کہہ کر مہنگائی بڑھاتے ہیں،ظلم کا نظام اور اشرافیہ کی مراعات ختم ہونی چاہیے۔12جولائی کو عوام کے حقوق کے لیے دھرنا دے رہے ہیںمطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ جاگیرداراور وڈیرے ٹیکس نہیں دیتے جبکہ تنخواہ دار طبقے کو تختہ مشق بنایا گیا ہے۔آئی ایم ایف کے بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں،حکومت کسانوں سے گندم خریدنے سے انکار کرتی رہی اور اب آٹے کا بحران پیدا ہوا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ لندن امریکہ دبئی بھاگ جائیں گے جب عوام نکلتے ہیں تو ائیرپورٹ کا راستہ بھی نہیں ملتا۔ سول اور فوج کے لوگ پلاٹ خریدیں اور بیچیں تو ٹیکس نہیں دیں گے جبکہ عام آدمی بجلی،پانی اور گیس جیسی بنیادی ضروریات پر بھی ٹیکس دیں۔فارم 47 کی حکومت عوام کی نہیں بلکہ مسلط کردہ ہے ججز فارم 45 کے مطابق فیصلے کریں۔