بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توانائی شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے 18 رکنی کمیٹی قائم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) توانائی شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے 18 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی گئی ۔ وزیراعظم کی منظوری سے 18 رکنی کمیٹی کو 12 اہم ترین ٹاسک دیدیئے گئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سربراہی میں کمیٹی 3 ہفتوں میں قلیل مدتی، درمیانی مدت اور طویل مدتی منصوبوں کو حتمی شکل دیگی کمیٹئ میں 6وفاقی وزرا،چھ وفاقی سیکریٹری اورچیئرمین ایف بی آر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ کمیٹی کا فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی شعبہ سے متعلق اجلاس میں کیا گیا ۔کمیٹی گیس سیکٹر میں گردشی قرضے کو حل کرنےکیلئے تجاویزتیارکریگی۔ کمیٹی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مالیاتی نظام کا بھی جائزہ لے گی۔ کمیٹی ترمیم شدہ پیٹرولیم پالیسی2012،ٹائٹ گیس پالیسی 2024 کو عملی شکل دیگی۔ کمیٹی ایل این جی کارگوز کے لیے بینچ مارکنگ پورٹ چارجزکے تعین سے متعقل تجاویزبھی تیارکریگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کمیٹی کو سیکرٹری معاونت فراہم کرے گا۔ پیٹرولیم ڈویژن کو کمیٹی کی تشکیل کے لیے نوٹیفکیشن کے عمل کو تیزکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔