اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آبادہائی کورٹ نےپولیس کو سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اوران کے بھائی فراز چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے لانگ مارچ کے موقع پرجہلم میںدرج مقدمے میںپولیس کوفواد چوہدری اوران کے بھائی فراز چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق آج چھٹی کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظرمیںجہلم میں درج مقدمے میں سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری اوران کے بھائی فراز چوہدری کی حفاظتی ضمانت منظورکی ہےاسلام آبادہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے فواد چوہدری اورفراز چوہدری کوپانچ پانچ ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیااورپولیس کوان دونوں کی گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے دونوں رہنمائوں کو10روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کاحکم دے دیا








