بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا سپاہی ہوں، نوکری چھوڑ رہا ہوں ۔۔ لوگ سرکاری نوکری کے خواب دیکھتے ہیں مگر پولیس کی نوکری چھوڑنے والا یہ شخص کون ہے؟

لاہور(نیوز ڈیسک)عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں یہی وجہ ہے کہ پچھلے دنوں ایک شخص کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی جس میں وہ خود کو پولیس اہلکار بتا رہا ہے اور اسے اپنے افسران سے بات کرتے سنا جا سکتا ہے کہ ” سر میں اپنی نوکری سے استعفی دیتا ہوں، میں عمران خان کا سپاہی ہوں اور میں نے اپنی بیلٹ اور وردی جمع کروا کر آ گیا ہوں۔

یہ ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی لیکن اس کی حقیقت کچھ اور ہی ہے یہ شخص کہتا ہے کہ وہ کوئی پولیس والا نہیں۔ اور وہ ویڈیو تو میں نے اس لیے بنائی کے ایک شخص کو میں کہہ رہا تھا کہ جلسے میں عمران خان کے چلو تو انہوں نے کہا کہ میں تو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا چاہنے والا ہوں۔

تو بس پھر کیا تھا میں نے ان کا واکی ٹاکی لیا اور کہا کہ آپ کے سپروائرز کو میں یہ کہہ دیتا ہوں کہ میں نوکری سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ مزید یہ کہ اس وقت جو شخس ویڈیو بنا رہا تھا اس نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جسے لوگوں نے خوب پھیلا دیا اور میری باتوں کو غلط سمجھا۔

واضح رہے کہ ان کے اس عمل کو پی ٹی آئی جماعت کے چاہنے والوں نے خوب سراہا اور کمنٹس میں انہیں نوکریاں دینے کی بھی آفر کی۔