اسلام آباد (ممتازنیوز) ہم عوام پاکستان پارٹی کے نام پر الیکشن کمیشن میں درج سیاسی جماعت نے اعتراض کردیا،ہم عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت کے نام ہر اعتراض کیا،چیئرمین ہم عوام پاکستان پارٹی محمد امجد چوہدری نے الیکشن کمیشن میںعوام پاکستان پارٹی کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی جس میں موقف اختیار کیاگیاکہ عوام پاکستان پارٹی کا نام ہماری جماعت سے ملتا جلتا ہے،ہم عوام پاکستان کو بطور جماعت درج نہ کیا جائے،الیکشن ایکٹ کے مطابق ہر سیاسی جماعت کا الگ نام ہونا چاہیے،ہماری جماعت چار سے 5 سال موجود ہے ہمارا ووٹ بنک ہے،اگر ایک نام سے جماعت درج ہوئی تو ہمارا ووٹ بنک متاثر ہوگا،شاہد خاقان عباسی نے عوام پاکستان پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر رکھا ہے










