بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگی  خاتون رکن قومی اسمبلی کا شہبازشریف کی سیاسی زندگی پرکتاب لکھنے کا اعلان

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)مسلم لیگ(ن)کی ایک خاتون رکن قومی اسمبلی نے وزیراعظم شہبازشریف کی سیاسی زندگی پرکتاب لکھنے کا اعلان کردیا،یہ خاتون رکن اپنی شعروشاعری کی وجہ سے ن لیگ کے اندرخاصی مقبولیت رکھتی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپارلیمنٹ ہاوس میں جب مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں منعقد ہوا تو بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن قومی اسمبلی کرن حیدر نے وزیراعظم شہبازشریف کو مخاطب کرتےہوئے کہاکہ حالیہ چندماہ کے دوران بطوروزیراعظم آپ کی کارکردگی بہت شاندار ہے،ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے اہم اقدامات کئے گئے ،آپ نے پی ڈی ایم دورمیں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،میری خواہش ہے کہ میں آپ کی سیاسی زندگی اور بطوروزیراعظم آپ کی کامیابیوں پر کتاب لکھوں جس پر وزیراعظم نے کہاکہ پھر دیرکس بات کی ہے جلدی لکھیں،کرن حیدر اس سے پہلے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نوازشریف کی سیاسی زندگی اور جدوجہدپر ایک کتاب لکھ چکی ہیں اور وہ اکثر ن لیگ کے اجلاسوںمیں اپنی قیادت کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے شعر وشاعری کا سہارا لیتی ہیں اور شعرسناکردادبھی وصول کرتی ہیں،کرن حیدر کو مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیرسرداریعقوب ناصر کی تجویزپر قومی اسمبلی کا رکن بنایاگیاہے۔