لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ فلورملز ایسوسی ایشن ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف پنجاب میں ہڑتال نہیں کرے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں فلورملز ایسوسی ایشن کی قیادت کو قائل کرلیا گیا، تاہم انہوں نے ہڑتال کے نتیجے میں آٹے کی قلت اور عوام کے لئے روٹی مہنگی ہونے کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
مریم نواز نے پنجاب میں ہڑتال نہ کرنے کے فیصلے پر ایسوسی ایشن کے چییرمین اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آٹا اور روٹی مہنگی ہونے کا نقصان صرف غریب عوام کو ہوگا۔
وزیراعلی پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ جائز تحفظات اور مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کروں گی، جائز مسائل کے حل کے لئے ہڑتال کرنے کی ضرورت نہیں۔









