کوئٹہ میں سات محرم الحرام کا جلوس آج دوپہر کو برآمد ہوگا، جلوس کے روٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔
سات محرم کے موقع پر شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔
کوئٹہ میں سات محرم کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس پرنس روڈ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔
سات محرم کے جلوس کی سیکیورٹی کے پیش نظر روٹ پر آنے دوکانیں اور کاروباری مراکز کو سیل کردیا گیا ہے، جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 2500 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ساتویں محرم کے موقع پر شہر میں مختلف کمپنیوں کی موبائل فون سروس معطل ہو گئی ہے، جلوس کی سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس رات 12 بجے تک معطل رہے گی۔









