اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان سے متعلق ملک ریاض اور آصف زرداری کی مبینہ آڈیو کی پاکستان تحریک انصاف نے تردید کردی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ کاروباری شخص اور عمران خان کے مخالف سیاستدان آپس میں بات چیت کر رہے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ بات چیت میں عمران خان سے منسوب باتوں کاحقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کسی این آر او کی ضرورت نہیں، یہ تمام لوگ خان سے این آر او مانگتے رہے تھے جو انہیں نہیں ملا۔
ملک ریاض اور زرداری کی مبینہ ٹیلیفون آڈیولیک کا معاملہ،شہباز گل کا ردعمل آگیا








