اسلام آباد ( طارق محمود سمیر ) حکومت کی طرف سے آٹھ حجز کے سر پرائز فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور عمران خان ، سابق صدر آصف زرداری اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل کا لگانے کے اعلان نے ملک میں سیاسی ہلچل پیدا کر دی اور لگتا یہ ہیکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ فیصلہ ن لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے مشاورت کے علاوہ اسٹیبلشمنٹ سے بھی رائے لے کر کیا ہے، اس فیصلے کے ن لیگ کی مستقبل کی سیاست پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے اپنی پریس کا نفرنس میں یہ اعلان کر کے حکومت کے ارادے واضح کر دیئے ہیں کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی انداز میں نمٹنے کے بجائے آئینی و قانونی محاذ پر نمٹنا چاہتی ہے اور ایسے معاملات کو جواز بنایا جارہا ہے یہ تو یہ ہے کہ 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان ، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے آئین کی خلاف ورزی کی سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے اسمبلی بحال کی ، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ 2022 میں ہی کیا جاتا اس کا جواز یہ بتایا جارہا ہے کہ کا 2022 میں عارف علوی صدارت کے منصب پر فائز تھے اور انہیں بطور صدر یہ آئینی تحفظ حاصل تھا کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا جا سکتا جب اس وقت ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سخت مخالف جسٹس عطاء بندیال چیف جسٹس کے عہدے پر فائز تھے، حکومت یہ بھی کہہ رہی ہے کہ اگر اس وقت تحریک انصاف پر پابندی اور آرٹیکل 6 لگا لیکے ریفرنس دائر کئے جاتے تو صدر نے منظوری نہیں دینی تھی اس بات میں کسی حد تک وزن ہے لیکن موجودہ سیاسی و عدالتی ماحول میں تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ نا ممکن نظر آرہا ہے، آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت وفاقی کابینہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد کو بنیاد کرکسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کا ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کرتی ہے حتمی فیصلہ بہر حال عدالت نے ہی کرنا ہوتا ہے پی ٹی آئی کے دور میں تحریک لبیک پر بھی پر تشد د سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن چند دن بعد ہی اسے ختم کر دیا گیا حکومت کو اس وقت ایک اور بڑے چیلنج کا سامنا ہے وہ اتحادی جماعتوں کی طرف سے اس فیصلے کی کھل کر حمایت نہ ملنا ہے، پیپلز پارٹی کابینہ میں نہیں لیکن حکومت کی حامی ہے،خورشید شاہ یہ کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی پارٹی قیادت نے کوئی ہدایات دی ہیں ، فرحت اللہ بابر، رضاربانی مشاہد حسین سید ، شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کئی اہم شخصیات نے اس فیصلے کو غلط قرار دیا ہے، ایم کیو ایم نے بھی ابھی تک حمایت کا اعلان نہیں کیا سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ وزیر اطلاعات کی پریس کا نفرنس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ موجود نہیں تھے اگر وہ ساتھ ہوتے تو بہتر ہوتا ملکی سیاسی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو نے ولی خان کی جماعت نیپ پر پابندی لگائی تھی پیپلز پارٹی سے تیر کا نشانہ واپس لیا گیا لیکن جماعت پر پابندی نہیں لگی تھی یہ فیصلے بھی زیادہ عرصہ قائم نہیں رہ سکے مختلف دہشتگرد اور مذہبی تنظیموں پر بھی پابندی لگائی گئی لیکن وہ دوسرے ناموں سے الیکشنز میں حصہ لے چکی ہیں ، سیاسی جماعتوں پر پابندی کا دیر پا فائدہ نہیں ہوتا، حکومت کے فیصلے کے بعد عدالت سے دو ہی فیصلے ہوں گے یا نہیں لگے گی ، پابندی لگنے کے باوجود بھی تحریک انصاف کسی اور نام سے ہران میں موجود رہے گی تو پھر ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کیا کرے گی؟ عطاء تارڑ نے نے: خان ، عارف علوی اور قاسم سوری کا ذکر کیا وہاں وہ اس وقت کے وزیر قانون فواد چوہدری کو کیوں بھول گئے تحریک عدم اعتماد کو غیر آئینی قرار دینے کی قرارداد بھی آرٹیکل 5 کو بنیاد بنا کر فوادچوہدری نے ہی پیش کی تھی ، جہاں تک پیپلز پارٹی کا نا ہے میری رائے میں وہ کھل کر اس فیصلے کی مخالفت نہیں کرے گی جب کابینہ یہ ریفرنس بھجوائے گی تو صدر آصف زرداری اس کی منظوری دے ہیم اور پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ کی رائے سے باہر نہیں جاسکتیں، نومئی واقعات کا حوالہ دے کر تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی بات کی گئی ہے نوسی کو جو کچھ ہوا اس کے واضح شواہد موجود ہیں لیکن افسوسناک امر یہ ہیکہ کمزور پراسیکیوشن اور طویل عدالتی عمل کی وجہ سے ابھی تک صرف ایک مقدمے کا فیصلہ ہوا ہے اور اسی وجہ سے سپریم کورٹ یہ دیکھے گی کہ ان کے پاس اٹارنی جنرل کون سے شواہد پیش کریں گے؟ تحریک انصاف نے سخت رد عمل دیا ہے اور اسے عدلیہ پر وار قرار دیا جار ہا ہیاور عطاء تارڑ کی پریس کا نفرنس کو چھوٹا منہ بڑی بات کہا گیا ہے، عطاء تعلق
تارڑ نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے پر یس کا نفرنس کی ہے کوئی بھی وزیر اطلاعات ہو اس کا فرض بنتا ہے کہ حکومت موقف اور لائن میڈیا میں آکر بیان کرے بہر حال حالات خطر ناک سمت میں جارہے ہیں اور اگر ان کو دانشمندی سے بہتری کی طرف نہ لایا گیا تو آئندہ چند دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔








