اسلام آباد(ممتاز نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آرڈر پر عملدرآمد / غور و خوض کے لیے الیکشن کمیشن کا باضابطہ اجلاس بروز جمعرات مورخہ 18 جولائی 2024 کو بوقت 11 بجے ہوگا۔ جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہان الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے ، جس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اُس پر عملدرآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔