بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پورے صوبے میں سبیلیں لگائی گئیں

لاہور(ممتازنیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پورے صوبے میں سبیلیں لگائی گئیں، عزاداروں اور جلوس میں شریک عوام کے لئے لنگر کا بھی اہتمام کیاگیا،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سبیلیں لگائی گئیںیوم عاشور میں جلوسوں اور عزاداروں کے لئے خصوصی سبیلیوں کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیاگیا

ضلعی انتظامیہ نے دیگر اداروں کے اشتراک سے سبیلییں لگانے کا سلسلہ رات گئے مکمل کرلیاتھا،ٹھنڈے پانی اور مشروبات سے عزاداروں اور ماتمی دستوں کی تواضع کا سلسلہ جاری ہے،کھانے کے پیکٹ اور مشروبات جلوس کے شرکاءمیں تقسیم کیے گئے

جلوسوں میں شریک خواتین، بزرگوں اور بچوں کی خدمت کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے

ایمولنس اور طبی عملہ بھی عزاداروں کی دیکھ بھال اور مدد کے لئے متحرک رہا

شدید گرمی میں عزاداروں کے لئے سہولیات کا خصوصی انتظام کرنے پر شرکاءنے وزیراعلی پنجاب کی تعریف کی

وزیراعلی ٰپنجاب کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ یوم عاشور کے دونوں دنوں میں سبیلیوں اور لنگر کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔