اسلام آباد:زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9 ارب 42 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کیذخائر 5 ارب 27 کروڑ 98 لاکھ ڈالر ہو گئے ،زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 70 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
یاد رہے 5 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی








