بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایڈہاک ججز تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: ایڈہاک ججز تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں اجلاس 3 بجے ہو گا، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ایڈہاک ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی، اس حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی ہے، ایڈہاک جج کی تعیناتی آئینی ہے، ایڈہاک جج کے معاملے پر ہونے والی تنقید بلاجواز ہے۔