بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایڈہاک ججز معاملے پر  اداروں میں ٹکراؤ میں اضافہ

اسلام آباد (طارق محمودسمیر)مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے آٹھ ججز کے فیصلے کے بعد حکومتی اتحادنے پی ٹی آئی پرپابندی عائد کرنے ،عمران خان سمیت دورہنماؤں پرآرٹیکل 6لگانے کاجوفیصلہ کیاتھا اس پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمدکاآغازشروع کردیاجائے گا،سیاسی تجزیہ نگارموجودہ ماحول میں اداروں کے درمیان ٹکراؤمزیدبڑھتاہوا بتارہے ہیں اور یہ تاثر دیاجارہاہے کہ اداروں نے اپنی اپنی پوزیشنز لے لی ہیں ،کیاایسی صورتحال میں نظام بریکنگ پوائنٹ پر آگیاہے ،یہ ایک بڑا سوالیہ نشان بن رہاہے،بعض حلقے تو یہ تاثر دے رہیہیں کہ ن لیگ کو عوام میں ایک بیانیہ بنانے کا موقع مل سکتا ہیاوراگر اس فیصلے پر عملدرآمد نہ ہواتو توہین عدالت کی کارروائی کیسے ہوگی یہ باتیں بھی شروع ہوگئی ہیں،وزیرقانون سینیٹراعظم نذیرتارڑجوکئی دنوں سے عدالتی فیصلہ آنے کے بعد خاموش تھے انہوں نے آج کھل کردوباتیں کردی ہیں ،ایک یہ کہ اس فیصلے کے تحت آئین کو ججز نے نئے سرے سے لکھاہے اور ایک سیاسی جماعت کو مضبوط ہونے کاموقع فراہم کیاگیاہے، دوسری بات انہوں نے ایڈہاک ججز کے متعلق کہی ان کاکہناہیکہ یہ آئین وقانون کے مطابق ہوتی ہے اور ماضی میں بھی ایساہوتارہاہے جہاں تک آئین کو نئے سرے سے لکھنے کی بات ہے اس میں اہم بات یہ ہے کہ اپیل سنی اتحاد کونسل نے دائر کی اور سنی اتحاد کونسل کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے بن مانگے تحریک انصا ف کو یہ نشستیں دیں ،آئین کے تحت مخصوص نشستوں کی فہرست پہلے جمع کرائی جاتی ہے اور تحریک انصاف کے پاس انتخابی نشان بھی نہیں تھااسی کوبنیادپرکرن لیگ نے نظرثانی کی اپیل بھی دائر کی ہے ،الیکشن کمیشن ابھی تک اس فیصلے پر عملدرآمد کاواضح عندیہ نہیں دیاکئی دنوں بعد آج ایک اجلاس منعقدہوا جس میں بریفنگ دی گئی لیکن کوئی حتمی فیصلہ نہیں دیاگیا،دوسری جانب ایڈہاک ججز کی تقرری کے معاملے کوبنیادبناکرایک نئی مہم شروع کردی گئی ہے، کیاچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پہلے چیف جسٹس ہیں جو ایڈہاک ججز کی تقرری کررہے ہیں سپریم کورٹ کو ریکارڈ دیکھاجائے تویہ ہمیشہ سے روایت رہی ہے کہ ایڈہاک ججزکاتقررہوتارہاہے،سپریم کورٹ نے خالی نشستوں کوجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے دورمیں بھی پرکیاگیااور17ججزکی تعدادپوری ہوچکی ہے،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی شخصیت کا جائزہ لیاجائے تو وہ ایک مضبوط کردار کے مالک ہیں ،انہوں نے جسٹس کھوسہ کی طرف سے کسی جماعت کے سربراہ سے رابطہ کرکے یہ نہیں کہاکہ ان کے پاس درخواست لے کرآئیں نہ ہی وہ جسٹس اعجاز الاحسن کی طرح الزامات لگنے پرمیدان چھوڑ کربھاگے استعفیٰ دینے کے بجائے تحریک انصاف کی حکومت اور سابق اسٹیبلشمنٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،جسٹس فائزعیسیٰ جسٹس (ر)ثاقب نثار اور جسٹس (ر)افتخارچودھری سے بھی اس لحاظ سے مختلف ہیں کہ ان کی فیملی کے کسی فرد کی کوئی ایسی آڈیونہیں آئی جس میں وہ سیاسی جماعت کا ٹکٹ دلوانے پر پیسے مانگ رہاہوں یاکسی بزنس ٹائیکون سے پیسے لے کر غیرملکی دورے کئے ہوں،ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو اس لئے بھی متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو لیکرملک میں ایساماحول بنایاگیاکہ آٹھ ججزکو ہیرواور باقی کو زیرو بناکرپیش کیاجارہاہے،آئین وقانون ایڈہاک ججز کی تقرری کی اجازت دیتاہے اور یہ ججزاہم آئینی معاملات پر دائر کی جانے والی پٹیشنز میں بنچزکاحصہ نہیں بنتے بلکہ سپریم کورٹ میں زیرالتواء ہزاروں مقدمات کو نمٹانے کے لئے ایسے ججوں کی تعیناتی کی جاتی ہے اور انہیں حاضرسروس ججز کے برابر مراعات بھی نہیں ملتیں بلکہ انہیں جونیئرجج کے طور پر تصورکیاجاتاہے۔